ڈاون سنڈرم بچوں کی فلاح میں سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز کا کردار

SerialKiller

ڈاون سنڈرم بچوں کی فلاح میں سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز کا کردار


 تحریر: روبینہ سیدہ 
 ڈاون سنڈروم (Down Syndrome ) یا منگول ایک قدرتی جنیاتی کیفیت کا نام ہے۔ جسکا کوئی علاج نہیں ۔ ڈاون سنڈروم کوئی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی یہ چھوت کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ ڈاون سنڈروم کی علامات ہر بچے میں مختلف ہوتی ہیں۔ علامات معمولی سے لیکر شدید بھی ہوتی ہیں۔ ڈاون سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی مخصوص شکل ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں بچوں کی شکلیں ایک جیسی ہوتی ہے۔ اسکے باوجود بچہ اپنے خاندان والوں جیسا دکھائی دے گا۔    منگول بچوں کو ، پڑھنے بولنے ، اور چیزیں سمجھنے کی صلاحیت عام انسان سے مختلف اور سست ہو سکتی ہے اور ہلکی سے لیکر درمیانی درجے کی ذہنی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر والدین کو بچے کے بارے پتہ چل جائے توخصوصی دیکھ بھال اور  سکولوں کے ذریعے ان کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے۔   ڈاون سنڈروم عام انسانوں کی طرح خوشی ، غصہ ، اور پیار بھرے جذبات رکھتے ہیں۔ یہ بہت ملنسار پر جوش اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔   پیدائشی طور پر کچھ بچے دل کی بیماریاں ، تھائیرائیڈ کے مسائل یا سننے اور  دیکھنے کی کمزوری کا امکان عام افراد سے ذیادہ ہوتا ہے۔   وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے ڈاون سنڈروم کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود ، نگہداشت اور موثر علاج کے لیے صوبے میں ایک مربوط نظام کی تشکیل پر خصوصی زور دیا ہے ۔ اور حکومت کے تحت منگول بچوں کی بحالی کے لیے کئی اہم اقدامات جاری ہیں ۔  حکومت پروگرامز کے تحت پیدائشی بیماریوں کو بروقت تشخیص کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ مفت طبی امداد وزیر اعلیٰ کے فلاحی اقدامات جسے کہ " چلڈرن سرجری کارڈ " کے تحت پیچیدہ بیماریوں اور پیدایشی عوارض کا شکار بچوں کو مفت علاج اور سر جری کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سپیشل ایجو کیشن انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جہاں ان بچوں کوابتدائی تعلیم ، وکیشنل اور خصوصی تھراپیز فراہم کی جاتی ہیں۔   "ہمت کارڈ " کے ذریعے مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسکے علاوہ "مریم کو بتائیں" کے ذریعے ڈاون سینڈرم بچوں کے ضرورت مند والدین فوری امداد کے ماہ رمضان مبارک میں 24 گھنٹوں کے اندر دس ہزار  کی مالی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔  بس دعا گو ہوں کہ ان پروجیکٹس سے مستحق افراد ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہو سکیں۔

روبینہ سیدہ

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×