آزاد کشمیرحکومت کا انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

آزاد کشمیر حکومت نے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نےکالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتےہوئے انکے خلاف درج مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کےبعد میرپور پولیس نےدوبارہ قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے،پولیس کےمطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،توڑپھوڑ،جلاؤگھیراؤ اورقانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں پرحملوں سےمتعلق مقدمات دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں،جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آزاد جموں وکشمیر پولیس کےمطابق تھانہ ڈڈیال میں 2024 کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اورپولیس اہلکاروں پرحملے کےمقدمے کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقدمات میں نامزدمتعدد افراد کو گرفتار کرکے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

پولیس کےمطابق کالعدم تنظیم کے مبینہ سرغنہ مہران کے قریبی ساتھی ظہیرسمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

2026-07-14

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×