اداکار منیب بٹ کرپٹو کرنسی لوٹنے کے مقدمے میں بے گناہ قرار

SerialKiller

فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی عدالت میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اداکار منیب بٹ سے متعلق اغوا اور ڈکیتی کے مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل عبوری چالان پیش کر دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو 23 اپریل کو شاہراہ فیصل سے اغوا کیا اور اس سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ بعد ازاں ملزمان مدعی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

عبوری چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ان پر ملزمان کو مری میں رہائش فراہم کرنے کا الزام تھا، تاہم تفتیش میں اس الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

چالان کے مطابق پولیس اہلکار غالب کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد کو گرفتار دکھایا گیا ہے۔ مزید برآں، منیب بٹ، محسن راجپر اور عبد الرحمن چانڈیو اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

2026-07-20

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×