اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو اسلام آباد دورے کے دوران نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا: امریکی اخبار کا دعویٰ

SerialKiller

فوٹو فائل

امریکی اخبار  نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے دورے کے دوران اسرائیل ایران کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔

امریکی انتظامیہ نے خدشات کے پیش نظر خطے کے بعض ممالک کے ذریعے ایران کو ممکنہ اسرائیلی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔

رپورٹ میں  بتایا گیا کہ اپریل میں دورہ اسلام آباد کے دوران ایرانی حکام نے امریکا سے پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کو نشانہ نہ بنائے جانے کی ضمانت طلب کی تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی ائیر فورس کے جہازوں نے ایرانی وفد کے جہاز کو ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران تک حصار میں رکھا۔

واپسی پر ایرانی حکام نے اسرائیلی طیاروں کے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی انٹیلیجنس حاصل کی اور اسے واپس آنے والے طیارے تک پہنچایا جس پر طیارے کو مشہد ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا، واقعے کی باقر قالیباف کے سینئر معاون محمد مرانڈی نے بھی تصدیق کی تھی۔

2026-07-04

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×