اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد:        چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں آج ہی بانی پی ٹی آئی تک رسائی چاہیے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئے گا، یہ ملک ہمارا ہے ہم اس ملک کے ہیں، ہمارے اراکین نا اہل کیے گئے، ہم کس سے شکوہ کریں؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد ملک کے مقبول ترین لیڈر سے ملاقات نہیں ہو رہی، آپ جواب دیں کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں ہو رہی؟ پہلے بھی وزیرِ اعظم سے بات کی تھی لیکن وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوچھ کر بتاؤں گا، اب اگر کوئی جواب آ گیا ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔ارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں، بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، نہ لوڈشیڈنک کم ہو گی نہ بجلی کی قیمت اور نہ ہی دیگر اشیاء سستی ہوں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیوں کی کمی کے لیے مکمل منیجمنٹ کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے کل درست کہا کہ مسلم لیگ ن کی 3 سیٹیں ہیں، یہ بھی ایسے ہی جیتی ہیں جس طرح کراچی میں میئر شپ کا الیکشن جیتا تھا۔

2026-06-13

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

امریکا ایران معاہدہ: وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×