امریکا اور ایران میں امن معاہدے پر اتفاق:شہباز شریف کی تصدیق

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق ہوگیا اور حتمی متن طے پا گیا ہے ،انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا ایک حتمی، متفقہ متن تیار ہو چکا ہے اور پاکستان اب دونوں فریقین کے ساتھ مل کر اگلے مراحل کو حتمی  شکل دینے پر کام کر رہا ہے ، انہوں نے اپنی پوسٹ میں امریکا اور ایران کے صدور سمیت دونوں ممالک کے دیگر رہنماؤں کو بھی ٹیگ کیا ہے ، شہباز شریف نے کہا امن آج جتنا قریب ہے ، پہلے کبھی نہیں تھا، مزید کہا پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں کے دوران ہم اس مسلسل غلط معلوماتی مہم سے بخوبی آگاہ ہیں جو ان عناصر کی طرف سے چلائی جا رہی ہے جو اس امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کے ساتھ معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے ، یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران پر بد نیتی سے مذاکرات کرنے کا الزام عائد کیا۔ 

2026-06-13

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×