امریکا نے ہمیشہ مذاکرات کے دوران ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ جیسا رویہ اپنایا، ایرانی صدر

SerialKiller

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کرکے ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ جیسا رویہ اختیار کیا۔


ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق صدر پزشکیان نے میکرون کو بتایا کہ امریکا کے رویے نے سفارتکاری کے عمل کو مذاکرات سے ہٹا کر دھمکیوں، دباؤ اور پابندیوں کی طرف موڑ دیا ہے، جس کے باعث تہران اب واشنگٹن پر اعتماد نہیں کرسکتا۔


صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ دو مرتبہ مذاکرات کیے، مگر دونوں مواقع پر بات چیت کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔ ان کے مطابق ایسا طرزعمل دراصل ’پیٹھ میں چھرا گھونپنے‘ کے مترادف ہے۔


ایرانی صدر نے واضح کیا کہ کسی بھی مؤثر مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ جنگ مکمل طور پر بند ہو اور ایران کو اس بات کی ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں دوبارہ جارحانہ کارروائیاں نہیں ہوں گی۔


انہوں نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے الزامات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کوئی فوجی کارروائی کرتا ہے تو اس کی مسلح افواج کھل کر اس کا اعلان کرتی ہیں۔


آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے اس اہم بحری گزرگاہ کی سلامتی کا محافظ رہا ہے، تاہم امریکی بحری ناکہ بندی اور دیگر اقدامات نے خطے کے استحکام کو متاثر کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے سے متعلق کسی بھی مذاکرات کے لیے امریکا کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنا ضروری ہوگا۔


ایرانی صدارتی بیان کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بھی جنگ بندی کے فریم ورک کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی اور لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہیں۔


میکرون نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ فرانس مذاکرات کو آگے بڑھانے اور ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے عمل میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔


2026-05-07

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×