امریکی اور ایرانی صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے، بطور ثالث اس کی توثیق کی ہے: وزیر اعظم

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر آج امریکا اور  ایران کے درمیان باضابطہ طور پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نےایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کیے ہیں جبکہ بطور ثالث انہوں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی واضح علامت ہے کہ دونوں فریقین تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا ایران معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے اور ابتدائی قدم کے طور پر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے جبکہ امریکا نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی قیادت اور سفارتکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی امن کے لیے وابستگی نے ایک ممکنہ تباہ کن تنازع کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے امریکی مذاکراتی ٹیم بشمول جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے ایران کی اعلیٰ قیادت بشمول آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کی بصیرت اور دانشمندی کو سراہتے ہوئے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے اراکین محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کی خدمات کو بھی اہم قرار دیا۔

انہوں نے قطر کی قیادت کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے کردار کو بھی اس پیش رفت میں انتہائی اہم اور تعمیری قرار دیا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں اس اہم پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئیں۔

آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت پورے خطے میں باہمی تفہیم، احترام اور مشترکہ خوشحالی کی ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔

2026-06-18

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×