انتظامیہ کی غفلت، دبئی سے چھٹیاں منانے لاہور آنے والی ننھی پری سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جاں بحق

SerialKiller

فوٹو: فائل

دبئی سے چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی ننھی پری رحمین فاطمہ واٹر پارک انتظامیہ کی غفلت کے باعث سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

لاہور کے نجی واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران جاں بحق ہونے والی 9 سالہ بچی والدین کی شادی کے 9 سال بعد پیدا ہوئی اور ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی۔

رحمین فاطمہ چھٹیاں گزارنے چند دن پہلے دبئی سے لاہور آئی تھی، کسے معلوم تھا کہ دبئی سے اپنوں کے پاس چھٹیاں گزارنے لاہور آنے والی یہ ننھی پری یوں اچانک سب کو روتا ہوا چھوڑ جائے گی۔

رحمین مصری شاہ میں اپنے ننھیال آئی ہوئی تھی، 13 جولائی کو خاندان کے دیگر بچوں کے ساتھ خوشی خوشی جلو موڑ پر واقع ایک نجی سوئمنگ پول نہانے گئی۔

رحمین فاطمہ دیگر بچوں کے ساتھ نہاتے نہاتے اچانک لاپتہ ہو گئی، ماموں وغیرہ نے سوئمنگ پول کی انتظامیہ کو آگاہ کیا، کافی تلاش و بسیار کے بعد اس کی لاش پول کی ڈرینیج کے تیسرے مین ہول سے ملی، ماں باپ اور خاندان کے دیگر افراد لاش دیکھ کر سکتے میں آگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی پول کے مینجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

بچی کے غمزہ باپ محمد ندیم کا کہنا تھا کہ شادی کے 9 سال بعد منتوں مرادوں سے رحمین فاطمہ پیدا ہوئی اور یہ ان کی اکلوتی بیٹی تھی، پول کے اسٹاف نے بچوں کے نہانے کے دوران ڈرین کھول دیئے اور وہاں کوئی حفاظتی جنگلہ بھی نہیں تھا، پول میں بچوں کے نہانے کے دوران ڈرینیج ہول کھول دینا غفلت نہیں قتل ہے۔

2026-07-20

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×