انڈر 19ایشیاکپ: بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے باوجود بھارتی کرکٹرکا اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ

SerialKiller

بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے باوجود بھارتی کرکٹرکا اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ

بھارتی کرکٹ  بورڈ  بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے باوجود بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کشن سنگھ  نے اسپورٹس  مین شپ کا مظاہرہ کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔


دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ  کے میچ میں ٹاس کے بعد بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کپتان نے اپنی سینئر ٹیم کی روش برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔


تاہم میچ کے دوران جب پاکستانی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے ثابت کیا کہ کرکٹ اب بھی جینٹل مین گیم ہے۔


بیٹنگ کے دوران 60 رنز  پرکھیلنے والے پاکستانی بیٹر حذیفہ احسن کے ایک  جوتےکا تسمہ کھل گیا جسے انہوں  نے باندھنے کی کوشش کی لیکن پیڈز  اور گلوز کی وجہ سے انہیں تسمہ باندھنے میں مشکل کا سامنا تھا، اس موقع پر بھارتی فاسٹ بولر کشن سنگھ آگے بڑھے اور انہوں نے جھک کر  حذیفہ کا تسمہ باندھ دیا۔


 بھارتی کرکٹر کے اس عمل نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور اس عمل پر ان کی خوب تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے ایسا سیاست زدہ ماحول میں بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کو زندہ  رکھا۔

2025-12-15

رواں برس اے آئی کے سبب کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوئی؟

سپر فلو کیا ہے؟ بچاؤ کےلیے کیا کیا جائے؟

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ کا بیان سامنے آگیا

برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا: ہمیش فالکنر

9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا: وزیردفاع

’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر سے امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی: ڈائریکٹر کا انکشاف

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم

×