آزاد کشمیر الیکشن: پی پی کا متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا، مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی انتہائی سنگین ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور متاثرہ پولنگ اسٹیشنزپر تحقیقات کے بعد فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور شفاف انتخاب ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرامیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتیجے کا اعلان نہ کیا جائے۔

2026-07-28

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×