اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے فرار کا معاملہ: ڈی ایس پی معطل، جیل گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکار گرفتار

SerialKiller

فوٹو: فائل

راولپنڈی میں کہوٹہ عدالت سے پیشی کے بعد واپسی پر اڈیالہ جیل کے 14 قیدیوں کے جیل وین سے فرار ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اڈیالہ جیل کے گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایس پی ہیڈکوارٹر کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتیاز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام کہوٹہ عدالت میں پیشی کےبعد 14 قیدی وین سے فرار ہوگئے تھے جن میں سے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

2026-06-30

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×