ایرانی قوم سے احترام سے بات کرو ورنہ تمہیں ایک مختلف زبان میں جواب دیا جائے گا: ایران کی ٹرمپ کو تنبیہ

SerialKiller

فوٹو: فائل

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق باقر ذوالقدر نے ٹرمپ کو کہا کہ ’آپ نے اس سے پہلے بھی  250 سالہ تاریخ رکھنے والے ایک کمزور ملک کے رہنما کے طور پر ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے خاتمے کی بات کی تھی جس کا نتیجہ صرف آپ کی شکست، مایوسی اور مذاکرات و جنگ بندی کی درخواستوں کی صورت میں نکلا۔ ایرانی قوم دھمکیوں کی زبان سے ناآشنا ہے‘۔

باقر ذوالقدر نے ٹرمپ کو  خبردار کیا کہ ’ایرانی عوام کے ساتھ سے احترام سے بات کریں، ورنہ ہم آپ کو مختلف زبان میں جواب دیں گے‘۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر ثقافت سید عباس صالحی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ’دشمنوں نے دھونس اور دھمکی کی زبان ترک نہیں کی۔ اگر آپ نے اپنی سابقہ شکستوں سے سبق نہیں سیکھا تو اپنے شہید رہنما کو الوداع کہنے کے لیے لاکھوں ایرانیوں کی پرجوش شرکت سے ہی سبق حاصل کریں۔ ایران اپنے حقوق سے نہ دفاع میں پیچھے ہٹے گا اور نہ سفارت کاری میں۔ آپ ایک مختلف قوم کا سامنا کر رہے ہیں، اپنی بے ربط باتوں سے مزید رسوائی نہ سمیٹیں‘۔

2026-07-07

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×