ایران امریکا معاہدے کے دستخطی تقریب کے منتظر ہیں، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے: اسحاق ڈار

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کے متوقع دستخطی تقریب کا منتظر ہے۔

ایران امریکا معاہدے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں،  موجودہ پیش رفت سفارتکاری کی کامیابی ہے اور پاکستان نے پورے عمل میں تحمل اور تعمیری روابط کی حمایت جاری رکھی جب کہ امریکا اور ایران کی قیادت کے اعتماد پر اظہارِ تشکرکرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 19 جون کو جنیوا میں متوقع دستخطی تقریب کا منتظرہے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے پُرامن اور مذاکراتی طرزِ عمل کو سراہتے ہیں، اقوامِ متحدہ اور عالمی شراکت داروں کے کردار کو بھی سراہتےہیں جب کہ سعودی عرب، قطر، ترکیے اورمصر کی سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتےہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے امن معاہدہ مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے جس کے بعد خطے اور عالمی معیشت میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے، مثبت پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گی۔

2026-06-15

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×