ایران جنگ سے آبنائے ہرمز میں کتنے ہزار جہاز اور ملاح پھنس گئے ہیں؟

SerialKiller

عالمی بحری تنظیم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 2,000 جہاز پھنس گئے ہیں، جن پر سوار 20,000 کے قریب ملاح شدید مشکلات کا شکار ہیں۔


رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے بعد خطے میں سیکیورٹی حالات خراب ہو گئے۔ متاثرہ جہازوں میں تیل اور گیس کے ٹینکرز، کارگو شپ، بلک کیریئرز اور سیاحتی کروز لائنرز شامل ہیں۔


آئی ایم او کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد اب تک آبنائے ہرمز میں کم از کم 19 حملے ہو چکے ہیں، جن کے نتیجے میں 10 ملاح ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو چکے ہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے جہازوں پر خوراک، ایندھن اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے۔


آئی ایم او کے میری ٹائم سیفٹی ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈیمین شیوالیے نے کہا کہ جدید دور میں اتنی بڑی تعداد میں ملاحوں کا ایک ساتھ پھنس جانا بے مثال ہے۔


تنظیم نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں تاکہ پھنسے ہوئے ملاحوں کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو عالمی تجارت، توانائی سپلائی اور سمندری نقل و حمل پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


2026-05-04

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×