ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اے آئی اسمارٹ فون کو تیار کررہا ہے، رپورٹ

SerialKiller

فوٹو: فائل

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے اے آئی اسمارٹ فون کو تیار کیا جا رہا ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائس تیار کی جا رہی ہے جس کے پروٹوٹائپ ماڈل کو سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کو دکھایا گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس کافی پتلی ہے اور اس کا ڈیزائن کسی اسمارٹ فون جیسا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس میں اسمارٹ فون کے روایتی فیچرز کے ساتھ اے آئی ٹولز کو ترجیح دی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسپیس ایکس کی جانب سے اے آئی ہارڈ وئیر کو عام افراد تک پہنچانے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایپل کمپنی سے مسابقت کرسکے۔

اسپیس ایکس کی یہ اے آئی ڈیوائس ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور کسی روایتی اسمارٹ فون کے برعکس اسے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کی بجائے ایک کاسٹیوم آپریٹنگ سسٹم پر چلایا جائے گا۔

اس ڈیوائس میں کوالکوم کا پراسیسر موجود ہوگا اور ایکس اے آئی کے اے آئی ماڈلز سے لیس ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروٹوٹائپ ڈیوائس میں ایلون مسک کی ایوری تھنگ یا سپر ایپ کی تیاری کے خیال کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے اور ایک پلیٹ فارم میں ہی متعدد ڈیجیٹل سروسز دستیاب ہوں گی۔

یعنی یہ ڈیوائس میسجنگ، ڈیجیٹل پیمنٹس، شاپنگ، رائیڈ شیئرنگ، سوشل نیٹ ورکنگ اور دیگر روزمرہ کے ٹاسکس کا ہب ثابت ہوگی۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ رپورٹ درست ہے یا نہیں، کیونکہ ایلون مسک کی جانب سے اس رپورٹ کو مسترد کیا گیا ہے۔

البتہ اگر یہ درست ثابت ہوئی تو اسپیس ایکس بھی ان کمپنیوں میں شامل ہو جائے گی جو اے آئی ڈیوائسز کی تیاری پر کام کر رہی ہیں۔

اوپن اے آئی کی جانب سے اس حوالے سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے جبکہ ایپل کی جانب سے اس پر کام کیا جا رہا ہے۔

2026-07-02

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×