فوٹو: فائل
بالی وڈ کی 75 سالہ سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کا سوائن فلو (H1N1) ٹیسٹ مثبت آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوائن فلو کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شبانہ اعظمی نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر 5 روز کیلئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شبانہ اعظمی شدید بخار کی کیفیت میں ہیں جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انھیں آرام اور آئسولیشن کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمی بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے پیپر لیک کے معاملے پر کیے جانے والے احتجاج میں 3 روز تک شریک رہی تھیں۔
طبیعت ناساز ہونے کے سبب شبانہ اعظمی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے آخری دنوں میں شریک بھی نہ ہو سکی تھیں۔










