بجٹ، درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد بڑھانے کا امکان

SerialKiller

فوٹو: فائل

  1. اسلام آباد ;          نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27کے وفاقی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ ٹیکس شرحیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ایکسپریس کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی گئی متعدد ٹیکس مراعات اور چھوٹ 30 جون 2026 کو ختم ہو جائیں گی جن میں مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے مکمل ناک ڈاوٴن (سی کے ڈی) کٹس کی درآمد پر حاصل سیلز ٹیکس استثنیٰ بھی شامل ہے۔

    موجودہ پالیسی کے تحت 50 کلو واٹ آور یا اس سے کم بیٹری صلاحیت رکھنے والی چھوٹی گاڑیوں اور ایس یو ویز جبکہ 150 کلو واٹ آور تک بیٹری صلاحیت رکھنے والی لائٹ کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز) کے لیے یہ رعایت دستیاب ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر تیار یا اسمبل کی جانے والی 4 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 جون 2026 تک صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

    دوسری جانب مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی 30 جون 2026 تک 8.5 فیصد سے 12.75 فیصد تک رعایتی سیلز ٹیکس نافذ العمل ہے، جسے آئندہ مالی سال میں برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔آٹو انڈسٹری کی ترقی، برآمدات کے فروغ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے دی گئی مراعات کو پالیسی کے مطابق ہم آہنگ بنانے کے لیے بھی اقدامات متوقع ہیں۔  اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے پرزہ جات اور اجزا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت کو بھی توسیع دینے کی تجویز ہے تاکہ پاکستان میں گرین ٹرانسپورٹ اور مقامی ای وی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔


2026-06-11

شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع

آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ

ایران امریکا کیخلاف جنگ کا فاتح ہے، مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے: ایرانی وزیرخارجہ

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×