بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

SerialKiller

اسلام آباد

وزیراعظم سے میاں منشاء، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمدعلی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیرسمیت دیگر  معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کے سفیر اور دنیا میں ہماری پہچان ہیں، مشکل معاشی حالات میں حکومت کاساتھ دینے پرکاروباری برادری کےشکرگزارہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سےمشاورت اہمیت کی حامل ہے، برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، ایسی صنعتوں کےفروغ کے لیےکوشاں ہیں جن سے ملکی پیداوار بڑھے۔

2026-06-03

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×