بسوں سے اتار کر معصوم لوگوں کا قتل کرنے والوں سےکیسے مذاکرت ہوسکتے ہیں؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان  میر سرفراز بگٹی  نےکہا  ہےکہ  ریاست نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن  دہشت گرد تنظیموں  سے مذاکرات  ممکن نہیں، بسوں  سے اتار کر معصوم لوگوں کا  قتل کرنے والوں  سےکیسے مذاکرت  ہوسکتے ہیں؟

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ بلوچستان ایک روشن مستقبل کی جانب پرواز کرچکا ہے اور دشمن قوتیں اس سے پریشان  ہیں، بعض بیرونی عناصر بھی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور اگر ان کی سرپرستی ختم ہوجائے تو یہ تنظیمیں بہت جلد ماضی کا حصہ بن جائیں گی، جب تک وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے مذاکرت نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ ڈائیلاگ اس شرط پر نہیں ہوسکتےکہ ریاست پاکستان کو توڑنا ہے، آئین کے مطابق مذاکرات کرنے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں، بلوچ قوم کو ایک لاحاصل  جنگ میں ڈالاگیا، جن بچوں کا برین واش کرکے پہاڑوں پر لے جایا گیا انہیں واپس لانا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نےکہا دنیا میں جہاں بھی کامیاب مذاکرات ہوئے وہ سیاسی جماعتوں اور آئین و قانون کو تسلیم کرنے والی قوتوں کے ساتھ ہوئے، اگر کوئی سیاسی قوت آئین پاکستان اور قانون کو تسلیم کرتی ہے تو حکومت اس سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

 انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

2026-06-23

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×