بلوچستان میں جوابی کارروائیوں میں 54 دہشتگرد مارے گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

SerialKiller

فوٹو: فائل

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں 42 جوان شہید ہوئے ہیں، جوابی کارروائیوں میں 54 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں ترقی ہو۔

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ چار دنوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہوئے ہیں، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو ہدف بنایا، دہشتگردوں نے زیارت میں پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور پولیس نے دلیری سے مقابلہ کیا، زیارت میں شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکار مقامی تھے، ہنہ اوڑک کے واقعے میں چار افراد جاں بحق ہوئے اور 6 زخمی ہیں، مانگی ڈیم واقعے میں 9 پولیس اہل کار شہید ہوئے، 15 خارجی ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں نے آج 18 پولیس اہل کاروں کو شہید کیا، مانگی ڈیم واقعے میں شہید پولیس اہل کاروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، بیلہ کے قریب دہشت گرد واقعے میں 11 فوجی اہل کار شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 جولائی سے زیارت کے پہاڑوں میں آپریشن جاری تھا، جس میں دہشت گرد مارے گئے، مجموعی طور پر 26 خارجی جہنم واصل کیے گئے، آج ہونے والے واقعے میں 14 دہشتگرد مارے گئے، اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 14جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ دہشت گرد حملے ہندوستان کروا رہا ہے، افغان طالبان رجیم کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ان دہشت گرد واقعات کے پیچھے ایک ماسٹر مائنڈ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور عزت سے مسئلہ ہے، پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں ترقی ہو۔

2026-07-08

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×