بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

SerialKiller

فوٹو: فائل

                                                    راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں 25 اور 26 جون کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 2 تیز رفتار کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 25 جون کو ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ مؤثر اور مہارت سے کیے گئے اس آپریشن کے نتیجے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 جون کو ضلع مستونگ میں ممکنہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) اور ان کے زیر استعمال موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے

2026-06-27

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×