تحریک انصاف کے دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گيا، اسد قیصر کا دعویٰ

SerialKiller

فوٹو: فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گيا۔

 اسد قیصر نے کوئٹہ میں پارٹی رہنما جنید اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ قومی اور بلوچستان اسمبلیوں میں عوامی نمائندگی نہیں ہے، ابھی وقت ہے اناسے ہٹ کر حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں لایا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، سیاسی آزادی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جائے، ہمارے دور حکومت میں 400 سے زائد لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے عوام کی بات سننا ہوگی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس کے علاوہ جنید اکبر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پورے ملک کے عوام کا اعتماد ہے، بلوچستان میں اقتدار ان لوگوں کے پاس ہونا چاہیے جن پر عوام کا اعتماد ہے۔

2026-06-30

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×