تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیب میں کمی کی تجویز، حکومت کو ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کو بجٹ 27-2026 میں ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار ہے۔

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں کمی، سپر ٹیکس میں 2 فیصد کمی، برآمد کنندگان پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف کی تجویز دی ہے۔ 

تاہم سولر پینلز، ہائبرڈ گاڑیوں اور تقریباً دو درجن کے قریب دیگر اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 18 فیصد کی معیاری شرح تک کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ 

پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ ماحول دوست اور توانائی کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح کو کم رکھا جائے۔ 

یہ درخواست ’’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلیٹی‘‘ کے تحت 1.4 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ 

اعلیٰ سرکاری ذرائع نےدی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ 30جون 2026 کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کو کم کر کے 13428ارب روپے کرنے کے بعد، اب آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر اگلے مالی سال 27-2026کیلئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو بڑھاکر 15264 ارب روپے کرنے کے لیے اعداد و شمار کا جوڑ توڑ کرنا حکومت کے لیے انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

2026-06-08

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×