جب کوئی گٹر میں گر کر مرتا ہے تو یہ میری ذمے داری ہے: مریم نواز

SerialKiller

فوٹو: فائل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحۂ کاہنہ میں 14 معصوم بچے جان سے گئے، والدین کو اپنے بچوں کو باہر پھیجنے سے پہلے تسلی کر لینی چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں، جب کوئی گٹر میں گر کر مرتا ہے، تو یہ میری ذمے داری ہے۔

مریم نواز نے لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مجھے رات کو نیند نہیں آتی، انتظامیہ رات کو گٹر کا ڈھکن لگاتی ہے اور کوئی اس کو چوری کر لیتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرگودھا میں بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت دلخراش تھا، ایک بچی گھر سے 10 روپے لے کر چیز لینے گئی اور اس کی تذلیل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کا گلا کاٹ دیا گیا کہ اس کی پہچان نہ ہو سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ سماجی مسائل کا تدارک ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے، پنجاب میں تمام ادارے محنت اور دلجمعی سے کام کر رہے ہیں، قیامِ امن کے لیے صوبائی کابینہ، آئی جی پنجاب اور انتظامیہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، معرکۂ حق کے بعد پاکستان کو پوری دنیا میں عزت ملی، معرکۂ حق کا کریڈٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔

2026-07-03

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×