جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک شعوری اور سیاسی تسلسل ہے، جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے۔

کراچی پریس کلب میں "پریس کی آزادی اور میڈیا کو درپیش چیلنجز" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر میڈیا انڈسٹری میں بے روزگاری، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور سنسرشپ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ ملک میں آزادانہ صحافت کا ماحول بحال ہو سکے۔

سیمینار بزرگ صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما حسین نقی کی میزبانی میں منعقد ہوا اور سیمینار سے کراچی یونین آف جرنسلٹ کے رہنما طاہر حسن خان، پروفیسر ریاض شیخ، سینئر صحافی توصیف احمد، ایچ آرسی پی کے وائس چیرپرسن اسد بٹ اور سینئر صحافی مظہر عباس نے گفتگو کی۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی سپریم کورٹ کے سابق جج اور سابق نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر تھے۔

  مقررین نے پاکستان میں صحافت کو درپیش سنگین مسائل، اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی اور میڈیا ورکرز کو درپیش معاشی بحران پر روشنی ڈالی۔ 

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی لڑائی ایک صحافی کے لئے دہری لڑائی ہے۔ 

سیمینار کے صدر حسین نقی کا کہنا تھا اسٹوڈنٹس میں لیڈر شپ کو فروغ دیا جائے تو تب ہی قومی سطح کے سیاسی رہنما پیدا ہوتے ہیں۔ 

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک شعوری اور سیاسی تسلسل ہے، جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے۔

2026-07-29

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×