جنگ کے بعد بھی ایران کیساتھ اعتماد کی بحالی میں برسوں لگ جائیں گے؛ متحدہ عرب امارات

SerialKiller

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اعتماد کی بحالی کو ایک طویل اور مشکل عمل قرار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایران کے ساتھ اعتماد میں فقدان تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

فرانس میں ورلڈ پالیسی کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں متعدد حملوں کے باعث اب متحدہ عرب امارات کے ایران کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال ہونے میں برسوں لگ جائیں گے۔

مشیر اماراتی صدر نے کہا کہ آپ کسی ملک پر 2,800 میزائل اور ڈرونز سے حملے کریں اور پھر اعتماد کی بات کریں تو ایسا ممکن نہیں۔ اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ چٹکی بجاتے بحال نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے متحدہ عرب امارات پر 89 فیصد حملے شہریوں، سویلین انفراسٹرکچر اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنانے کے لیے تھے۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران ان حملوں سے خلیجی عرب ممالک کو یہ پیغام دے رہا تھا کہ آپ ہماری حساب کتاب میں اہم نہیں ہیں اور اس سوچ کے اثرات طویل عرصے تک رہیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے لیے ایران کو ایک اسٹریٹجک خطرہ سمجھا جائے گا۔

یاد رہے کہ 28 فروری سے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے جواب میں ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈّوں اور آئل تنصیبات کو متواتر نشانہ بنایا ہے۔

جسے متحدہ عرب امارات نے خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا تھا اور تمام خلیجی ممالک نے بھی مشترکہ طور پر مذمت بھی کی تھی اور ایرانی اقدامات کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

تاہم ایران کا مؤقف تھا کہ پڑوسی برادر ممالک امریکا کو اپنی سرزمین ایران پر حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ ہمسائیہ ممالک میں صرف امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

2026-04-25

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ، وزیر اطلاعات

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا

’50 سالوں سے آپ کے سامنے ہوں‘، بشریٰ انصاری کا لپ فلر کا الزام لگانے والوں کو جواب

بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹو

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×