حکومت نے سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کی جامع حکمت عملی جاری کردی

SerialKiller

فوٹو: فائل

حکومت نے سود سے پاک مالیاتی نظام کی مرحلہ وار منتقلی کےلیے جامع حکمت عملی جاری کردی۔ 

حکومت نے پاکستان میں سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے جامع حکمت عملی جاری کر دی ہے جس کے مطابق نئے نظام کی جانب منتقلی مرحلہ وار اور بتدریج کی جائے گی تاکہ مالیاتی استحکام برقرار رہے اور معیشت کو کسی بڑے تعطل کا سامنا نہ ہو۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ "2027 کے بعد پاکستان کے مالیاتی نظام سے متعلق حکمتِ عملی" کے مطابق 2027 کے بعد سود سے پاک مالیاتی نظام کا عملی نفاذ متعدد اہم چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے پر منحصر ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کا تصور وفاقی شرعی عدالت کے 2022 کے فیصلے اور آئین میں 26 ویں ترمیم کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ اس نظام کی جانب منتقلی تدریجی ہوگی تاکہ معیشت پر کسی قسم کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق روایتی بینکوں کو اسلامی مالیات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیے جا چکے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی بھی 2027 کے بعد شریعت کے مطابق مرتب اور نافذ کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سرکاری قرضوں کو شرعی مالیاتی ذرائع میں تبدیل کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا، جبکہ اثاثہ رجسٹری کمپنی کے قیام، سکوک کے اجرا اور دیگر اسلامی مالیاتی ذرائع کو حکمتِ عملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2027 تک وفاقی اور صوبائی قوانین میں ضروری ترامیم بھی اس عمل کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔

2026-07-01

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×