حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور کسانوں کو دی جانیوالی فیول سبسڈی ختم کردی

SerialKiller

فوٹو: فائل

حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور کسانوں کو دی جانیوالی فیول سبسڈی ختم کردی۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، عوامی ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرانسپورٹ کو دی جانے والی فیول سبسڈی بھی ختم کردی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق فیول سبسڈی چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر میں دی جارہی تھی۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہلے ہی صارفین کو منتقل کیا جاچکا ہے،کمیٹی نے وزیراعظم کی منظوری سے سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی گاڑی والوں کو 50 سے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملتی تھی پبلک اور اور گڈز ٹرانسپورٹ والوں کو 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی ملتی تھی تاکہ کرائےکم رکھے جا سکیں۔

چھوٹےکاشتکاروں کو بھی ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملتی تھی۔

2026-06-23

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×