خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

SerialKiller

فوٹو: فائل

نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجکاری کے عمل اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے اور تمام مراحل انتہائی شفاف انداز میں مکمل کرنےکی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک، گجرانوالہ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیکی نجکاری کی جائے گی۔

بریفنگ کے مطابق ان تینوں ڈسکوز کی نجکاری کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی اور بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جاچکا ہے، جبکہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی ان کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری بھی دے چکی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے روڈ شوز کا انعقاد اسی ماہ شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ

Saudi Arabia، Türkiye اور China کے سرمایہ کاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

2026-06-09

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×