خلیج بنگال میں ڈیپ ڈپریشن: 31 جولائی سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان

SerialKiller

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیارکرگیا ہے، سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں اڑیسہ اور چھتیس گڑھ میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت ​31 جولائی سے 2 اگست کے دوران سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹہ، ٹنڈومحمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، نوابشاہ، نوشہروفیروز، دادو میں بھی  بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، شکارپور، سکھر، گھوٹکی اور کشمور، لاڑکانہ اور کراچی میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

​31 جولائی سے 2 اگست کے دوران سکھر، شہید بینظیرآباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبک ہ جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکارپور،بدین، حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹنڈومحمد خان اور دادو میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب اورخلیج بنگال کی مون سون ہواؤں کا بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اس وقت ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے۔

2026-07-29

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×