دلیپ جوشی نے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں کام نہ کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

SerialKiller

فوٹو: فائل

ھارت کے معروف کامیڈی سیریل 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں اہم کردار ادا کرنے والے دلیپ جوشی نے ڈرامہ سیریل چھوڑنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں دلیپ جوشی نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس دوران اپنے کامیڈی سیریل 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے 18 سال مکمل ہونے کے حوالے سے گفتگو کی۔

دلیپ جوشی نے کہا کہ  تارک مہتا کا الٹا چشمہ کو 18 سال ہوگئے ہیں اور لوگوں کی جانب سے اسے پسند کیا جا رہا ہے، یہ ناقابلِ یقین سفر ہے اور اسے کامیاب بنانے میں پوری ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

اداکار  نے ڈرامہ چھوڑنے کی افواہوں پر کہا کہ انہوں نے بھی ایسی خبریں سنی ہیں، سوشل میڈیا  اب پیسے کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے، اپنے ویوز بڑھانے کیلئے لوگ کچھ بھی کہانیاں بنا دیتے ہیں لیکن افسوس ہوتا ہے جب نامور میڈیا ہاؤسز بغیر تصدیق کیے خبریں چھاپ دیتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ایک ریس لگی ہوئی ہے جس میں سب دوڑ  رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر یا سوشل میڈیا پر اپنے ویوز کمانے والے جو لوگ ہیں ان سے ہٹ کر میڈیا ہاؤسز سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ جب بھی کوئی خبر پبلش کریں تو اس سے پہلے پروڈکشن ہاؤس یا جس شخص کے بارے میں  بات کی جا رہی ہے اس سے ایک بار تصدیق ضرور کر لیا کریں۔

2026-07-18

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×