دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

SerialKiller

فوٹو: فائل

دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (Mr Beast) شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

مسٹر بیسٹ (جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے) نے تھیا بویسین سے ایک جزیرے میں شادی کی۔

انسٹا گرام پر انہوں نے شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'میں نے مسز بیسٹ کو ڈھونڈ لیا ہے'۔

انہوں نے اسے اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا۔

خیال رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والے جمی ڈونلڈسن کا یوٹیوب چینل سب سے زیادہ سبسکرائب کیا جانے والا چینل ہے۔

تھیا بویسین بھی معروف یوٹیوبر ہیں اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھتی ہیں۔

انہوں نے قانون اور سائیکولوجی میں ڈگریاں لی ہوئی ہیں اور اکثر مسٹر بیسٹ کی ویڈیوز میں  بھی نظر آتی ہیں۔

دونوں پہلی بار 2022 میں جنوبی افریقا میں ملے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران تھیا بویسین نے بتایا کہ 'جب میں اس سے ملی تو یہ جان کر حیران ہوئی کہ وہ بہت منکسر المزاج اور بہت زیادہ ذہین ہیں'۔

پہلی ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان رابطہ برقرار رہا اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

دونوں کی شادی Necker آئی لینڈ میں ہوئی جس میں 70 دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

شادی کی تقاریب کا آغاز 14 جولائی کو ہوا اور وہ ایک ہفتے تک جاری رہیں۔

2026-07-23

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×