دوسری بار محبت کے ہونے پریقین نہیں رکھتا: احد رضا میر

SerialKiller

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز  انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضامیر نے دوسری بار محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں احد رضا میر نے اداکارہ  مایا علی کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے زندگی میں کسی شخص کو دوسرا موقع دینےکے حوالےسےگفتگو کی گئی اور سوال پوچھا گیا کہ ایک محبت پر آپ کا کیا خیال ہے؟

اس حوالے سے اداکار نے کہا کہ آپ کو باربارمحبت ہوسکتی ہے جس پر میں یقین نہیں رکھتا، اگر محبت باربار ہوجائے  تو پھر محبت کیسی۔

داکارکی  بات سن کر میزبان نے کہا کہ ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ پہلےجو کی گئی ہو وہ غلطی ہو اور دوسری بار محبت ہو؟ 

اس پر احد رضامیر نے کہا کہ ہوسکتا ہے لیکن اس ڈر کی وجہ سے اگر آپ کو یہ لگتا ہو کہ اگلی چیز بھی محبت نہیں۔

انہوں نےمزیدکہا ضروری یہ ہے کہ  لوگوں کو دوسراموقع دینا چاہیے،  خودپریقین رکھنا چاہیے اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکار احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے تاہم کئی سال گزرجانے کے باوجود دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی۔ 


2026-07-21

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×