راجیش کھنہ نے 10 مرتبہ ڈمپل سے طلاق کا کہا لیکن وہ نہیں مانی: انیتا اڈوانی

SerialKiller

فوٹو: فائل

 آنجہانی سپر اسٹار راجیش کھنہ کی  گرل فرینڈ انیتا اڈوانی نے انکشاف کیا ہےکہ راجیش کھنہ نے  ڈمپل کپاڈیہ سے 10 بار طلاق مانگی لیکن وہ ان سے طلاق نہ لے سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش کھنہ نے 1973 میں ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی تھی اس وقت ڈمپل کی عمر صرف 16 سال تھی، دونوں کی ازدواجی زندگی کا آغاز زور و شور سے ہوا لیکن  جلد ہی تعلقات میں تلخی آگئی، 2 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد 1982 میں جوڑے کے درمیان  علیحدگی ہوگئی لیکن یہ علیحدگی کبھی قانونی طور پر طلاق کی شکل اختیار نہ کرسکی۔

 بعد ازاں راجیش کھنہ اپنی موت سے قبل ایک دہائی سے زائد عرصے تک انیتا اڈوانی سے قریبی تعلقات میں رہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس اپریل میں ممبئی ہائیکورٹ  کی جانب سے  انیتا اڈوانی کی راجیش کھنہ کے ساتھ گزارے وقت کو ایک جائز شادی کے طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، اس کے برعکس عدالت نے اس رشتے کو  ’کریکٹر آف لائیو ان ریلیشن اپ‘ ایک ایسا رشتہ جو ہندو میرج ایکٹ کے تحت شادی کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا قرار دیا۔

اس پر انیتا اڈوانی  نے  بھارتی میڈیا سے گفتگو میں  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ’میرا کیس ہندو میرج پر چلایاگیا جس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ، یہاں سے سول میں بھیج دیا جہاں قوانین مختلف ہیں ۔

انیتا کا کہنا تھا کہ ’ کہا جاتا ہے کہ ازدواجی  تعلق ٹھیک  ہو اور اگر کسی کی بیوی موجود ہو ، اس کے ساتھ رہ رہی ہے تو آپ اس شخص  کے ساتھ تعلق نہیں بنا سکتے  لیکن اگر کسی کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی جائے، سالوں تک کوئی رشتہ نہ رکھے اس کے بعد کوئی آکر اس شخص  کی زندگی میں اس کی کمی پوری کردے تو وہ بیوی پھر کہیں نہیں رہتی ‘۔

 انیتا اڈوانی  نے مزید کہا کہ راجیش نے کتنی مرتبہ اپنی بیوی سے طلاق مانگی لیکن انہوں نے نہیں دی ، ان کا مطالبہ تھا کہ اگر طلاق چاہیے تو سب کچھ ہمارے نام کردو، راجیش خود بھی اپنے انٹرویو میں بتا چکے تھے کہ وہ طلاق مانگ چکے ہیں اور انہوں نے یہ طلاق 10 بار مانگی لیکن انھوں نے نہیں دی۔ 

2026-07-28

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×