راولپنڈی میں بڑی انتظامی تبدیلیاں:کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے تبادلے، سی پی او کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

SerialKiller

فوٹو فائل

حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے  کمشنر ، ڈپٹی کمشنر تبدیل کردیے جبکہ سی پی او کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

راولپنڈی کے کمشنر محمد عبدالعامر خٹک ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا تبادلہ  کردیا گیا ہے  جبکہ سی پی او  سید خالد محمود ہمدانی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر راولپنڈی محمد عبدالعامر خٹک کو تبدیل کردیا گیا ہے اور انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو ڈی سی راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور انہیں سینٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  حسن مشتاق سکھیرا کو سی پی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے، وہ  اس سے پہلے لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی تعینات تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر حاکم خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن محمداختر کا  تبادلہ کرتے ہوئے  اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محسن اقبال کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن تعینات کر دیا گیا ہے۔

تقرری کے منتظر رب دینو اسسٹنٹ کمشنرپنڈی بھٹیاں تعینات کر دیے گئے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی شہریار شیرازی کو بھی تبدیل کردیا گیا  اور کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی تعینات کردیاگیا۔

2026-07-04

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×