راولپنڈی: وین سے فرار ہونیوالا اڈیالہ جیل کا ایک اور قیدی گرفتار

SerialKiller

فوٹو: فائل

راولپنڈی: عدالت سے پیشی کے بعد واپسی پر فرار ہونے والے ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار ہونے والے 14 حوالاتیوں کی گرفتاری میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے انتہائی سنگین مقدمے میں ملوث ایک اور فرار قیدی کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وہاب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدی وین سے فرار ہونے والے 14 حوالاتیوں میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ 29 جون کو عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں جس کے بعد 14 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں کچھ قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم پولیس حکام کی جانب سےڈیوٹی پر مامور اڈیالہ جیل کے گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ 

2026-07-02

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×