سعودی عرب ہماری ریڈلائن ہے، پاکستان نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا، خبرایجنسی

SerialKiller

فوٹو: فائل

غیرملکی خبرایجنسی نے پاکستانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عہدیدار اور دیگر ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہماری اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ ہماری سرخ لکیر ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ان خدشات کی بنیاد پر کیا گیا کہ رواں برس کے اوائل میں ایرانی میزائل حملوں کے مقابلے میں حوثیوں کے حملوں سے بادل نخواستہ پاکستان کو تنازع میں دھکیلا جاسکتا ہے۔ دو پاکستانی عہدیداروں نے خبرایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی فوجیوں کو یمن کے ساتھ سعودی سرحد کے قریب تعینات کردیا گیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی تجزیہ کار محمد عامر رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توقع نہیں کر رہا تھا کہ کشیدگی اس قدر اچانک بڑھ جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تشویش ہے کہ حوثیوں کی پھیلائی کشیدگی سے بحیرہ عرب میں جہازوں کی آمد ورفت متاثر ہوسکتی ہے، جو اہم تجارتی راستہ ہے جس پر پاکستان اور دیگر کئی ممالک کا انحصار ہوتا ہے اور وسیع تنازع روکنا زیادہ مشکل ہوسکتا ہے اور سعودی عرب کے مفادات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس پر دوطرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فورسز کے لیے فوجی مداخلت کرنی ہوگی۔اس حوالے سے جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت تمام فریقین کو سمجھانے میں مصروف ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حوثیوں نے اپنے حملوں کا دائرہ سعودی عرب تک پھیلایا تو حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔

2026-07-17

اے آئی ایجنٹ نے کئی کمپنیوں کو خود ہیک کرلیا، اوپن اے آئی کا اعتراف

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×