سلمان خان نے کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ہونیوالے طلبا احتجاج کی حمایت کردی

SerialKiller

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار  سلمان خان کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں ہونے والے طلبا کے احتجاج کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایکس پر جاری بیان میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ  یہ ایک بہت پُرامن تحریک تھی لیکن یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ یہ پرتشدد رخ اختیار  کرگئی، جن طلبا اور ان کے اہلخانہ کو اس دوران نقصان پہنچا، ان کے لیے میرا دل دکھی ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ پیپر لیک کا معاملہ  انتہائی سنگین مسئلہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک کے طلبا ایک بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہو کر سامنے آئے ہیں، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کے والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان  نےکہا کہ میں طلبا کے مؤقف اور جدوجہد کو دل سے سراہتا ہوں، انہوں نے اپنی لگن، خلوص اور محنت سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دل لگا کر پڑھنا چاہتے ہیں، اپنا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں اور  ایک زیادہ تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ احتجاج اور یہ تحریک بالکل درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے اور طلبا نے اسے نہایت پُرامن انداز میں آگے بڑھایا۔ ان کی ہمت، بہادری، عزم اور تعلیم کے لیے جذبہ واقعی قابل تعریف ہے۔ مجھے یقین ہےکہ یہی نسل مستقبل میں بھارت کا نام روشن کرے گی۔

سلمان خان نے لکھا کہ  یہ معاملہ طلبا اور تعلیمی نظام کے درمیان ہے، اس لیے اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ اس کامیابی کا اصل سہرا صرف ہمارے ملک کے طلبا کے سر جاتا ہے۔ مجھے یقین ہےکہ حکومت بھی ان کی بھرپور حمایت کرےگی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانےکے لیے ضروری اقدامات کرےگی، اس طرح سب کے لیے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ اس معاملےکا مثبت حل نکلے، خدا ان تمام طلبا کو کامیاب کرے جو علم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

2026-07-23

نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو آزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بلاول کی ن لیگ پر کڑی تنقید

کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

دریائے راوی: ہیڈ سدھنائی پر سیلاب دم توڑ گیا، بہاؤ معمول پر آگیا

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×