سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں، شرجیل میمن کی نواز شریف پر تنقید

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

شرجیل میمن نے  نواز شریف کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ نواز شریف صاحب! سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں، سابق وزیر اعظم کا یہ رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا شعوری پسماندگی ہے، اگرچہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ ’تلخی نہیں ہونی چاہیے‘ لیکن ان کے اپنے الفاظ ہی سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا ، یہ میر پور ہے ، میر پور خاص نہیں ہے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ بلاول برخوردار بات کا بُرا نہ ماننا ، پارٹیوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے مگر لڑائی اور مار کٹائی نہیں ہونی چاہیے۔

2026-07-25

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

آزادجموں و کشمیر میں انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا: چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر الیکشن: ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×