سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کشمور، جیکب آباد، شکارپورمیں گرد آلود ہوائیں چلنے، آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، نوشہرو فیروز، عمرکوٹ اورتھرپارکر میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ 14جون کو دادو، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ​کراچی میں ​آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ​کراچی میں ہفتے کو موسم جزوی طورابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

2026-06-12

موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثہ، سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق

سندھ میں ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کل سے ختم ہونے کا امکان

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب ایلون مسک کی دولت میں 2025 میں ہر منٹ کتنا اضافہ ہوا؟

غزہ: 500 دنوں سے قیدکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام اسرائیلی عدالت میں پیش

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ زیرغور

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×