سندھ پولیس کا کوئی افسر آئی جی کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا پر نہیں آسکے گا، ہدایت نامہ جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ پولیس کے افسران کیلئے میڈیا بریفنگ اور انٹرویوز کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دیدی گئی، آئی جی سندھ کے احکامات پر اے آئی جی آپریشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سینٹرل پولیس آفس سے جاری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ کوئی پولیس افسر آئی جی سندھ کی پیشگی اجازت کے بغیر میڈیا پر نہیں آسکے گا۔

ہدایت نامے کے مطابق ٹی وی، ریڈیو پروگرام، پوڈکاسٹ اور پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

ہدایت نامے کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر عوامی فورمز پر سرکاری حیثیت میں شرکت بھی پیشگی اجازت سے مشروط قرار دی گئی ہے ، اجازت لینے والے افسران صرف منظور شدہ ایجنڈے تک گفتگو محدود رکھیں گے۔

ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ جاری تحقیقات، انٹیلیجنس اور آپریشنل معاملات کی حساس معلومات ظاہر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تمام نگران افسران کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دینے کیساتھ بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا، محکمانہ کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

2026-07-16

سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، رانا سکندر حیات

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

وزیرِ اعظم کی تیل و گیس کے شعبے میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت

کشمیر کی سرحد پرکھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے: بلاول

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×