فوٹو: فائل
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے سندھ کے عوام بھی اپنے صوبے میں پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پنجاب بڑا بھائی ہے اور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت ملک بھر میں سیکڑوں ترقیاتی منصوبے لے کر آئی، آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ترقی کو ووٹ دیا ہے، دوسرے مرحلے کے الیکشن میں پھر مریم نواز جیتے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اصولوں کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا میں یہ نہیں کہوں گا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر ٹوٹا، لیکن سندھ کے عوام بھی وہاں کی قیادت سے پوچھتے ہیں وہاں ترقی کب آئے گی، سندھ کے عوام بھی پنجاب جیسی میں ترقی سندھ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔











