سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن بھٹہ کیس میں سزائے موت پانیوالے 3 ملزمان کو بری کر دیا

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن بھٹہ کیس میں سزائے موت پانے والے3 ملزمان کو بری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ اہلیہ شمع بی بی کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلانے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے تینوں ملزمان، عرفان، مہدی اور ریاض، کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالتِ عظمیٰ نے 102 ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

افسوسناک واقعہ 4 نومبر 2014 کو پیش آیا تھا، جب توہینِ مذہب کے الزام پر مشتعل ہجوم نے شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ اہلیہ شمع بی بی پر تشدد کیا اور بعد ازاں انہیں اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلا دیا تھا۔ 

واقعے کے بعد پولیس نے سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں پانچ ملزمان کو سزائے موت جبکہ دیگر ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔ 

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے 5 میں سے 2 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ 3 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ 

تاہم اب جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کے بعد تینوں ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


2026-07-17

اے آئی ایجنٹ نے کئی کمپنیوں کو خود ہیک کرلیا، اوپن اے آئی کا اعتراف

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

اداکار فہد شیخ نے سید محمد احمد کا مذاق بنانے پر ان سے معافی مانگ لی

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×