سپریم کورٹ کا چیئرمین وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کی اہلیت پر اظہارِ تشویش
فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے چیئرمین وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کی اہلیت پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ عدالت میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ محتسب برائے انسدادِ ہراسانی نے بیانِ حلفی میں تسلیم کیا کہ انہیں قانون کا علم نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لوگ انصاف کے لیے چیئرمین وفاقی محتسب انسدادِ ہراسانی کے پاس جاتے ہیں، جب چیئرمین وفاقی محتسب انسدادِ ہراسانی کو قانون کا علم نہیں تو لوگوں کو کیا ریلیف ملے گا؟ قانون کا علم نہ ہونے کے باوجود آپ نےاپیل کیسے دائر کی؟ وکیلِ محتسب برائے انسدادِ ہراسانی نے جواب دیا کہ قانونی سوال ہے کہ آیا سروس ٹریبونل محتسب کے ملازمین کے کیسز سن سکتا ہے؟ یہ جواب سن کر جسٹس شاہد وحید نے پوچھا کہ چیئرمین وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کون ہیں؟ وکیلِ درخواست گزار نے جواب دیا کہ فوزیہ وقار چیئرمین وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی ہیں۔ جسٹس شاہد وحید نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کیا ایسی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق آبزرویشن دی جائے؟ کیوں نہ چیئرمین وفاقی محتسب انسدادِ ہراسانی کی اپیل جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے؟ یہ تجویز سننے کے بعد چیئرمین وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کے وکیل نے اپنی اپیل واپس لے لی اور سپریم کورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
2026-07-07
محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری
بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف
’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام
پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات
پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ
فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے
خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین
تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔
بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا
کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی