سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

SerialKiller

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، گریڈ ایک سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سےبڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے گریڈ 11 سے15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار جب کہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار ، گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کےمنظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔ 

2026-06-18

20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

فیفا ورلڈکپ: کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دیکر ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

×