سہیل آفریدی کا صحافیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

SerialKiller

فوٹو: فائل

  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کا جلد سنگِ بنیاد رکھنے اور پشاور کے صحافیوں کے لیے الگ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔
  • وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت آزاد، ذمہ دارانہ اور خودمختار صحافت کے فروغ کے ساتھ صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا کالونیز کے قیام، فزیبلٹی اور ڈیزائن کے لیے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کے مطابق پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے، صوبے بھر کے ضلعی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے اور انفارمیشن سیکٹر میں جدت و ترقی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کی مالیت 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم اجرت کی ادائیگی سے مشروط بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اداروں کی ترقی کے ساتھ کارکن صحافیوں کے بہتر حالاتِ کار اور فلاح و بہبود بھی حکومت کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے نیو پشاور ویلی سٹی میڈیا انکلیو کے منصوبے پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے اور قواعد و ضوابط کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، جبکہ صحافیوں کے لیے مطالعاتی دوروں کے انعقاد کی بھی ہدایت جاری کی۔

    اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو پریس کلب کے دورے اور نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کی دعوت بھی دی۔

2026-07-01

امریکا نے چینی ہیومنائیڈ روبوٹس پر پابندی لگا دی، اے آئی ٹیکنالوجی نئی تجارتی جنگ کا مرکز بن گئی

امریکی فوج نے ایران کے حملے میں اردن میں ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہونے کی تردید کردی

ایران نے مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے کو اسرائیل کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا

اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول

تھوڑی سی محنت پر سانس پھولنا، جسم میں چھپے کس مسئلے کی نشاندہی کر سکتا ہے؟

ایران کا کویت میں امریکی احمد الجابر ایئربیس پر ڈرون حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×