شارجہ سے کراچی آنیوالے لاپتا کارگو طیارے میں کون کون سوار تھا؟

SerialKiller

فوٹو: فائل

شارجہ سے کراچی آتے ہوئے لاپتا ہونے والے کارگو طیارے کی کمپنی کا بیان سامنے آگیا۔

کمپنی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا جس کا گزشتہ رات 9 بج کر21 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق کارگو طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈماسٹر محمد توفیق، انجینئر عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کیلئےجناح ائیرپورٹ پرنجی کمپنی کا دفتر سیل کردیا گیا ہے۔

پائلٹ نے "مےڈے"کال نہیں دی: ائیر ٹریفک کنٹرولر

ائیرٹریفک کنٹرولر نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ لاپتا طیارے کے پائلٹ نے آخری پیغام مے ڈےکال نہیں دی تھی، ممکنہ طور پر ہنگامی صورتحال میں پائلٹ کو مے ڈےکال کا موقع نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتا طیارہ فنی خرابی کے بعد مرمت کیلئے شارجہ گیا تھا۔ طیارہ 5دن شارجہ میں رہا۔ طیارہ فیری فلائٹ ( خالی طیارہ ) کرتے ہوئے کراچی واپس آ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق شارجہ میں طیارے کی مرمت Northern techniques نامی کمپنی نے کی یہ کمپنی پاکستان کے ایک سابق مشیر ہوابازی کی بتائی جاتی ہے۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا، لاپتا کارگو طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مختلف ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم نےنجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں گرکر لاپتا ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عملےکے 5 ارکان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم نےسول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کو امدادی کارروائیاں تیزکرنے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

2026-07-08

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

بجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

’ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چڈھر پر پیغامات بھیجنے کا الزام

پشاور: محمد انصار اللہ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا تعینات

پاکستان کا انسانی بنیادوں پر 16 ہزار افغان شہریوں کو قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

×