’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر سے امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی: ڈائریکٹر کا انکشاف

SerialKiller

’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر سے امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی

بھارتی سنیما کی کامیاب ترین فلم ’شعلے‘ کی ریلیز کو 5 دہائیاں گزرجانے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر و  پروڈیوسر  رمیش سپی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایسے لمحے سے پردہ اٹھایا ہے جو’شعلے‘ کی تاریخ  بدل سکتا تھا۔


1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ بھارتی سنیما کی تاریخی فلموں میں سے ایک ہے، فلم کی اسٹار کاسٹ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی اور جیا بچن شامل تھے۔


جب دھرمیندر سے سیٹ پر گولی چل گئی

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رمیش سپی نے لیجنڈری اداکار دھرمیند ر سے غلطی سے گولی چل جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں دھرمیندر کو بندوق صرف لوڈ کرنی تھی،  چلانی نہیں تھی لیکن انہوں نے بندوق چلادی، اس وقت  وہیں امیتابھ بچن کھڑے تھے لیکن خوش قسمتی سے  گولی ان کے بالکل قریب سے گزرگئی‘۔


ڈائریکٹررمیش سپی کے مطابق’دھرمیندر کی  اس غلطی نے سیٹ پر موجود ہر شخص کو ہلا کررکھ دیا،  گولی چل جانے کے  فوری بعد شعلے کے ایکشن سینماٹوگرافر جم ایلن نے انتہائی غصے میں آکر  فلم کی شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا‘۔

2025-12-15

بچوں کی حفاظت میں ناکامی، مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ

’جو‘ کھانا کولیسٹرول کی سطح پر حیران کن اثر ڈال سکتا ہے: تحقیق

رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی آج ہونیوالی شادی 2 روایات کے تحت کیوں ہوگی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سلمان آغا اور مائیک ہیسن کی سلیکشن کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا

آئی ایم ایف کا امارات کے قرضوں کی واپسی پر اظہار تشویش، رول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں، وزیر خزانہ

عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہیگی: معاون خصوصی کےپی

کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریاں تیزی سے جاری

شمالی علاقہ جات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی، رپورٹ جاری

پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم

×