شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

SerialKiller

فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی شہرۂ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں چل بسے۔

ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔ سیم نیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا انتقال اچانک اور غیر متوقع تھا، تاہم یہ اطمینان کی بات ہے کہ وہ وفات کے وقت کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے۔

بیان کے مطابق سیم نیل نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آخری سانس لی، اہل خانہ نے ان کی دیکھ بھال کرنے والے نجی اسپتال کے طبی عملے کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سیم نیل نے 1993ء کی بلاک بسٹر فلم جراسک پارک میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 2023 میں شائع ہونے والی اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا تھا کہ وہ تیسرے درجے کے نان ہاجکن لِمفوما میں مبتلا تھے اور ممکنہ طور پر زندگی کے آخری مرحلے سے گزر رہے تھے۔ تاہم رواں برس اپریل میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ علاج کے بعد وہ خون کے سرطان سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سیم نیل نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1970ء کی دہائی میں کیا تھا اور کئی دہائیوں پر محیط اپنے سفر میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں درجنوں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی نمایاں تخلیقات میں جراسک پارک، پیکی بلائنڈرز، دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر اور دی پیانو شامل ہیں۔

2026-07-13

مسلح افواج پر بے بنیاد الزامات، نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی

سندھ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، سندھ کی تقسیم پیپلزپارٹی کو قبول نہیں: ترجمان سندھ حکومت

وفاقی سماجی تحفظ کے پروگراموں میں 14 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

فیلڈمارشل کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

شہرہ آفاق فلم جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل چل بسے

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے: پاکستانی مندوب برائے یواین

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے تحفہ ۔

کارگو طیارے کا بلیک باکس نہ مل سکا، مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی

بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27 جولائی تک گرفتاری سے روک دیا

×